اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کی حکومت نے ایک بار پھر غاصب اسرائیل کے خلاف فرانسیسی شہریوں کے جلوس کی ممانعت پر تاکید کی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی پولیس نے کل غاصب اسرائيل کے خلاف نکالے جانے والے جلوسوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ فرانس کی پولیس کے مطابق وہ جلوس نکالنے والوں کےساتھ سختی سے پیش آئے گي۔ واضح رہےکہ پولیس کی جانب سے پابندی لگائے جانے کے باوجود اس ملک کے عوام تیسری مرتبہ صیہونی حکومت کے خلاف جلوس نکالنے جارہے ہیں۔























۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲